بھارتی اداکار سنی دیول بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر گورداسپور کے ممبر صوبائی اسمبلی سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔
خیال رہے کہ سنی دیول بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکار ہیں جنہوں نے بہت بڑی بڑ فلموں میں کام کیا اور وہ پاکستان کی خالفت میں بننے والی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں اور ان کی جانب سے الیکشن کے دوران پاکستان کے مخالف بیانات بھی آئے تھے لیکن اب وہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔
0 Comments